* زندگی رنگ موسم میں *
زندگی رنگ موسم میں
میں نے
کبھی تم سے کچھ نہیں مانگا
خاموش نگاہوں کی زبان
تم تو سمجھتے تھے
خاموشی کی یہ ادا
تمہیں پسند آتی گیی
اور میری چشم تر میں
تارے ٹمٹماتے رہے
تاروں نے جب " کٹی "کی
جگنو جگمگاتے رہے
سورج جب ڈوبا
چاند نے اپنی بانہیں پھیلاین
میں خوش ہوں
میری خاموشی میں
تم بولتے ہو
**********
خورشید حیات
|