* لہریں میرا انتظار کر رہی ہیں > خورش *
لہریں میرا انتظار کر رہی ہیں > خورشید حیات
تمہارے جانے کے بعد
جب ، میں اپنی کھوکھلی مسکراہٹوں کو
زندگی کی تھالی میں
ہر آنے جانے والوں کے سامنے پروستا رہا
تب میرے کانوں میں ایک ہی صدا سنائی دیتی رہی
'' تم سورج مکھی ہو "
صرف اور صرف میرے سورج مکھی !
ہمیشہ میرے ہی بن کر رہنا
میری ہی راہوں پہ چلنا
کہ زندگی کی یہ ڈگر بڑی پر خطر ہے ------
ست رنگین کرنوں کی پوشاک
اب میں کا بولوں تو سے
میں کا ہوں ؟
مور نینں کی بتیاں تم ہی تو جانو ہو
کہ میرا میں تمہارے " میں " کے ساتھ
سمندر کی لہروں میں تبدیل ہو جانا چاہتا ہے
پھیل جانا چاہتا ہے
لہروں کی طرح
لہروں کی طرح
لہریں میرا انتظار کر رہی ہیں کہ زمین ابھی پیاسی ہے -
( خورشید حیات )
तुम्हारे जाने के बाद
जब मैं अपनी खोखली मुस्कुराहटों को
जिंदगी की थाली में
हर आने जाने वालों के सामने
परोसता रहा .
तब मेरे कानों में एक ही सदा
सुनाई देती रही
तुम " सूर्य मुखी " हो .
सतरंगी किरणों की पोशाक हो ------
मैं अब का बोलूं तो से ?
मैं का हूँ ?
मोर नयनन की बतियाँ तुम ही तो जानो हो
कि मेरा "मैं "तुम्हारे "मैं" के साथ
समुन्दर की लहरों में
तब्दील हो जाना चाहता है
फैल जाना चाहता है
लहरों की तरह
लहरों की तरह
लहरें मेरा इंतज़ार कर रही हैं.....कि ज़मीन अभी प्यासी है ...!!
(खुर्शीद हयात )
|