* زندگی او سب کی پیاری زندگی! *
ڈاکٹر منصور عمر
کہمن
زندگی
منظر:
زندگی او سب کی پیاری زندگی!
تیرے ہی دَم سے ہے نیکی و بدی
راج کرتی ہے سبھو ں کے دل پہ تو
چاہتے ہیں تجھ کو سارے آدمی
تو نہ ہو تو یہ جہاں بیکار ہے
سچ تو یہ ہے تو ہے سب سے قیمتی
چاہتا ہے جو تجھے جی جان سے
تو برتتی ہے اسی سے بے رُخی
کہمن:
زندگی اللہ کی نعمت بھی ہے
زندگی سب سے بڑی دولت بھی ہے
یہ اگر گذرے خدا کی یاد میں
تو سمجھے زندگی رحمت بھی ہے
٭٭٭
|