donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naghma Noor
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تم جہاں تک چل چکے ہو راستہ کچھ اور ہ&# *
تم جہاں تک چل چکے ہو راستہ کچھ اور ہے
میری اپنی زندگی کا دائرہ کچھ اور ہے

روز کچھ فرصت سے اپنے آپ کو پڑھتی ہوں میں
آپ کا کچھ اور میرا فلسفہ کچھ اور ہے

لوگ کیا سمجھیں مری ہنستی ہوئی آنکھوں کا غم
انکا قصہ اور میرا واقعہ کچھ اور ہے

آج کی شب ٹوٹنے والا ہے آندھی کا بھرم
میری شمعِ زندگی کا حوصلہ کچھ اور ہے

شہرتیں تو اور بھی راہوں سے مل جاتیں مجھے
شاعری میں زندگی کا تجربہ کچھ اور ہے

کون میرے آئینے کو اپنی آنکھیں دے گیا
میرا چہرہ تو وہی ہے آئینہ کچھ اور ہے

لذّتِ احساس میری اور بھی بڑھتی گئی
شعر کہنے کے عمل کا ذائقہ کچھ اور ہے

کون  ِبچھڑا ہے میں جس کی جستجو میں کھو گئی
گفتگو کچھ کر رہی ہوں حافظہ کچھ اور ہے

ہر گھڑی اُس کا تصور ، ہر گھڑی اُس کا خیال
عشق کی دنیا کا نغمہؔ فلسفہ کچھ اور ہے
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 328