donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naghma Noor
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں نے خلوص برتا ہے اپنی خودی کے سا *
میں نے خلوص برتا ہے اپنی خودی کے ساتھ
مجھ کو دغا پسند نہیں دشمنی کے ساتھ

رکھتی ہوں آسماں کی طرح اس کے سر پہ ہاتھ
کرتی ہوں دوستی بھی اگر میں کسی کے ساتھ

محبوب تیرے شہر کے ہیں لوگ باشعور
کرتے تو ہیں وہ قتل مگر عاجزی کے ساتھ

آکر مری لحد پہ سجائو نہ اتنے پھول
ایسا مذاق کرتے نہیں عاشقی کے ساتھ

رکھتے ہیں سب چھپائے ہوئے آستیں میں سانپ
سب سے ملائو ہاتھ مگر چوکسی کے ساتھ

کیسے نہ میری پہلی نظر کا ہو وہ اسیر
میں نے کیا سلام اسے نازکی کے ساتھ

نغمہؔ اندھیری رات میں پوشیدہ ہے وہ نور
چلنا ہے عمر بھر تجھے جس روشنی کے ساتھ
*********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 326