donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ramz Azimabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پیمبر جس کے سائے میں پلے وہ اور آنچ *
آنچل

رمز عظیم آبادی
 
پیمبر جس کے سائے میں پلے وہ اور آنچل تھا
فرشتوں کے بھی جس سے پر جلیں وہ اور آنچل تھا
وہ آنچل رابعہ بصری کا ہے زہرا کا آنچل ہے
وہ آنچل حضرت مریم کا ہے سیتا کا آنچل ہے
وہ آنچل جب بھی لہرایا تو رحمت کی گھٹا چائی
وہ آنچل سر پہ جب ٹھہرا تو دنیا میں بہار آئی
ترِا ٓانچل کہ جس کے سائے میں شیطان پلتا ہے تِرا آنچل کہ جس کو دیکھ کے ہر دل مچلتا ہے
یہ وہ آنچل ہے جو کہ سینے سے نیچے سرکتا ہے
یہ وہ آنچل ہے جہنم کا جہاں شعلہ بھڑکتا ہے
یہ وہ آنچل ہے جو دولت کے لئے پھیلایا جاتا ہے
یہ وہ آنچل ہے جو سر پہ ڈال کے للچایا جاتا ہے
یہ وہ آنچل ہے  جس پہ داغ ہے خونِ محبت کا
یہ وہ آنچل ہے جو پرچم ہے کوٹھے کی تجارت کا
یہ وہ آنچل ہے جس نے لاکھ کر گھر خاک کر ڈالا
یہ وہ آنچل ہے جس نے حُسن کو ناپاک کر ڈالا
یہ وہ آنچل  ہے جس کا کوئی مذہب ہے نہ ملت ہے
یہ وہ آنچل ہے جس کے سائے میں شیطان کی جنت ہے
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 355