donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saqib Lucknawi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آگ یہ کیسی لگی ہے سینۂ دلگیر میں *
آگ یہ کیسی لگی ہے سینۂ دلگیر میں
چھالے آجاتے ہیں نظر آئینہ تقدیر میں
ظالم  ومظلوم ان کے زورِ بازو پر نثار
چھوڑتے ہیں دل پہ چٹکی لے کے پائے تیر میں
نامہ لکھتے وقت کیا جانے قلم کیوں کر چلا
اضطراب دل نظر آنے لگا تحریر میں
نالے کرتا جا کہ زورِ ناتوانی ہے بہت
جھک چلا ہے چرخ گرجائے گا دو اک تیر میں
پیش عاقل بولتا ہے عالمِ نقش و نگار
کہہ گئی سب کچھ خموشی پردۂ تصویر میں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 318