donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sayel Dehlavi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہوتے ہی جواں ہو گئے پابندِ حجاب او *
ہوتے ہی جواں ہو گئے پابندِ حجاب اور
گھونگھٹ کا اضافہ ہوا، بالائے نقاب اور
جب میں کہا کم کرو آئین حجاب اور
فرمایا بڑھا دوں گا ابھی ایک نقاب اور
پینے کی شراب اور ، جوانی کی شراب اور
ہشیار کے خواب اور ہیں، مدھوش کے خواب اور
گردن بھی جھکی رہتی ہے کرتے بھی نہیں بات
دستورِ حجاب اور ہیں، انداز حجاب اور
پانی میں شکر گھول کے پیتا تو ہے اے شیخ
خاطر سے ملا دے مری دو گھونٹ شراب اور
ساقی کے قدم لے کے کہے جاتا ہے یہ شیخ
تھوڑی سی شراب اور دے تھوڑی سی شراب اور
سائل نے سوال اس سے کیا جب بھی یہ دیکھا
ملتا نہیں گالی کے سوا کوئی جواب اور
***************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 380