* معراجِ ارتقاء ہے تماشا نہ جانئے *
سلطان اختر
نام:سلطان احمد، ولدیت: الحاج شرف الدین۔ تاریخ پیدائش:۱۶؍ ستمبر۔۱۹۴۰ء : تعلیم:انٹر میڈیٹ ۔ وطن۔ سہسرام۔ تصانیف:1 ۔ انتساب( غزلوںکا مجموعہ)
معراجِ ارتقاء ہے تماشا نہ جانئے
تہذیب عصرِ نو کو برہنہ نہ جانئے
ابھرا بہت یہ لوح سماعت سے دور دور
حرفِ صدا کو اب کے کہیں کا نہ جانئے
ہونے کو اس سفر میں بہت رائیگاں ہوئے
لیکن ہمیں شکست کا نوحہ نہ جانئے
بس اپنی ہائو ہو سے ہی رونق ہے چار سو
ویرانیوں کو زینتِ صحرا نہ جانئے
طوفان کا نام سُن کے لرزتی تو ہے مگر
دیوارِ جسم و جاں کو شکستہ نہ جانئے
**** |