* کوئی ہم سے نہ ہم کسی سے خوش *
کوئی ہم سے نہ ہم کسی سے خوش
کون ہو ایسی زندگی سے خوش
یہ نہ پوچھو کہ اس زمانے میں
کون ہے کس کی بندگی سے خوش
کیا ہم اپنی خوشی سے نا خوش ہیں
تم ہو کیوں میری نا خوشی سے خوش
خوش نصیبی کا اس کی کیا کہنا
تم ہو دنیا میں جس کسی سے خوش
وعدہ کل کا ہے لیکن اے امید
تم نظر آتے ہو ابھی سے خوش
٭٭٭
|