* سینکڑوں قصے ہوس کے ہو گئے مقبول عا *
سینکڑوں قصے ہوس کے ہو گئے مقبول عام
داستان اہل درد اب عرض کے قابل نہیں
میں نے مانا دوستی کا ماحصل ہے دشمنی
تیری الفت تو وہ شے ہے جس کا کچھ حاصل نہیں
ہستی عاشق حجاب جلوہ معشوق ہے
یہ جو اٹھ جائے تو پردہ پھر کوئی حائل نہیں
حسن بے پروا دماغ امتحاں رکھتا نہیں
فیصلہ عشق و ہوس کا ورنہ کچھ مشکل نہیں
اس نگاہ لطف ہی سے کیوں نہ چل کر پوچھئے
کون سی ہے وہ خطا جو عفوکے قابل نہیں
٭٭٭
|