* قیمت لگا سکا نہ کوئی دل کی آج تک *
قیمت لگا سکا نہ کوئی دل کی آج تک
خالی ہے مدتوں سے یہ گھر تم بھی دیکھ لو
صحرا سے شہر شہر سے صحرا تمام عمر
کام آئے گی یہ راہ گذر تم بھی دیکھ لو
نوک قلم پہ خون پسینہ ہے لوح پر
ڈھلتے ہیں کیسے لعل و گہر تم بھی دیکھ لو
وامق نہ کہنا پھر کہ ہمیں کر دیا تباہ
اک تجربہ ہے بن کے بشر تم بھی دیکھ لو
*********************
|