donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aalam Khurshid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تکبر سے بھرا ہے تیرا سر تونے کبھی س *

غزل

٭……عالمؔ خورشید

تکبر سے بھرا ہے تیرا سر تونے کبھی سوچا

جھکی رہتی ہے کیوں شاخِ شجر تونے کبھی سوچا

جبیں روشن ہوئی تیری مجھے تسلیم ہے لیکن

کبھی کھلتا نہیں بابِ اثر تونے کبھی سوچا

تجھے دستک ہی دینے کا ہنر آتا نہیں کبھی سوچا

شکایت آب و گل سے ، دھوپ، بادل سے بجا لیکن

اُگے ہیں ریت پر کیسے شجر تونے کبھی سوچا

یہ ممکن ہے پرکھنے کا سلیقہ ہی نہیں تجھ کو

تری مٹھی میں ہو گنجِ گہر تونے کبھی سوچا

جلا کر اک دیا رستے میں بھی رکھا کبھی عالمؔ

پسند آتا ہے اس کو یہ ہنر تونے کبھی سوچا

****

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316