donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aalam Khurshid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہ انتشار کا خطرہ نہ انہدام کا ہے *

عالم خورشید

نام: محمد خورشید عالم خاں ، ولدیت:عبد الرشید خاں، تاریخ پیدائش :۱۱؍ اجولائی ۱۹۵۹ء تعلیم: بی ۔کام آنرس ، بیچلر ان جرنلزم۔ وطن ۔آرہ، پتہ :ڈائریکٹوریٹ آف اکائونٹس (پی) ایکز بیشن روڈ، پٹنہ ۸۰۰۰۰۱۔پیشہ : سنیئر اکائونٹنٹ (مرکزی حکومت )تصانیف:1 ۔نئے موسم کی تلاش ( شعری مجموعہ۔ ۱۹۸۸ء )2 ۔

زہرِ گل (شعری مجموعہ۔۱۹۹۸)۔



نہ انتشار کا خطرہ نہ انہدام کا ہے

یہ مرحلہ تو تباہی کے اختتام کا ہے

جو ختم ہو گیا رشتہ وہ دوستی کا تھا

جو بچ گیا ہے تعلق وہ انتقام کا ہے

ہر ایک لمحہ عجب خوف بے پناہی کا

ہمارے عہد میں یہ رنگ صبح و شام کا ہے

بچائیں کس طرح بلوائیوں سے بستی کو

محافظوں کا ارادہ بھی قتل عام کا ہے

یہ بزدلی ہے کہ بوتے ہیں پھول ان کے لئے

وہ جن کے ہاتھ میں خنجر ہمارے نام کا ہے

سفر ہے دشت کا اور رات ہو گئی عالمؔ

ہمارے سامنے اب مسئلہ قیام کا ہے

٭٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 357