ہر اک دیوار میں اب در بنانا چاہتا ہوں
خدا جانے میں کیسا گھر بنانا چاہتا ہوں
زمیں پر ایک مٹی کا مکاں بنتا نہیں ہے
مگر ہر دل میں اپنا گھر بنانا چاہتا ہوں
نظر کے سامنے جو ہے اسے سب دیکھتے ہیں
میں پس منظر کا ہر منظر بنانا چاہتا ہوں
دھنک رنگوں سے بھی بنتی نہیں تصویر اسکی
میں کیسے شخص کا پیکر بنانا چاہتا ہوں
مرے خوابوں میں ہے تصویر جو دنیا کی عالم
نہیں بنتی مگر اکثر بنانا چاہتا ہوں
***********