donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aasi Ghazipuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بلبلے کی طرح آنکھوں کوجواندھاکرت *

غزل

بلبلے کی طرح آنکھوں کوجواندھاکرتے
تجھ کواے بحرِکرم دل ہی میں دیکھاکرتے
نالہ ہائے شبِ غم حشریہ برپاکرتے
آج وہ ہم سے وفاوعدۂ فرداکرتے
جاکے بت خانے میںکس طرح نہ سجداکرتے
بت میں بھی تو نظرآیاتوبتاکیاکرتے
بے ترے جینے کی کس طرح تمناکرتے
مرنہ جاتے جوشبِ ہجرتوہم کیاکرتے
دیکھتے کعبۂ ابروکوتوسجداکرتے
پاتے اس مصحفِ عارض کوتوچوماکرتے
یالہیٰ دلِ احباب کے ارمان کے ساتھ
اپنی محفل سے وہ دشمن کونکالاکرتے
کشتۂ ضبطِ نفس ہوں میں فلک شاہدہیں
یہ کہاں ہوتے، اگرہم کوئی نالاکرتے
عالم اِک آئینہ خانہ ہے ترے جلوے کا
ہم جدھردیکھتے آخرتجھے دیکھاکرتے
چھیڑکرباتیں بھی اک دن نہ سنیںاس بت کی
معجزہ تھاکہیں پتھرکوجوگویاکرتے
دل ِبیمارسے دعویٰ ہے مسیحائی کا
چشم بیمارکواپنی نہیں اچھاکرتے
دلِ پُرداغ یہ روروکے کہاکرتاہے
آنکھیں پائی ہیں توصورت تری دیکھاکرتے
کیاحبابوں میں ہواعنصرِفرہادکی ہے
سرتویہ بادِہوائی نہیں چھوڑاکرتے
جائے دل آئے جوپہلومیں بجاتم نے کیا
دل کولے جاتے جوپہلوسے توبے جاکرتے
حاملِ بارِ امانت ہوظلوم اورجہول
اورکیااس سے زیادہ مجھے رُسواکرتے
ہم نہ تھے محرمِ بے پردگیِ خلوت ِخاص
کچھ تجھے شرم بھی آتی نہیں پرداکرتے
نہیں عکس آئینہ خانے میں توذی عکس نہیں
وہی پنہاں تھے اگر ہم کونہ پیداکرتے
جانتے تھے کہ شبِ ہجرنہیں کٹنے کی
پھروہ خوش ہوکے نہ کیوں وعدۂ فرداکرتے
آنکھ آئینے کی اللہ نے بخشی ہوتی
منہ تراصبح دم اٹھتے ہوئے دیکھاکرتے
گال دالشمس ہیں، والنجم ہیں تل ،صادآنکھیں
مثلِ مصحف ہیں وہ آغوش میں آیاکرتے
صفحۂ آئینہ پرہم نے یہ مصرع لکھا
آنکھ والے تھے جوصورت تری دیکھاکرتے
جس کے دل چاک تھے ہم، تھاوہی قاتل اپنا
صفتِ غنچہ نہ کیوں خون ہم اخفا کرتے
دیکھ سکتافلکِ سفلہ اگراتنابھی
ہم تجھے چشم تصورہی سے دیکھاکرتے
شمع ساںدل ہیں گدازآپ کے جاں سوزوںکے
آپ محفل میں بلاتے بھی تورویاکرتے
دسترس آرسی کی طرح اگرپاجاتا
گھورتامیں تجھے، دشمن مرے دیکھاکرتے
اپنے بیمارکے پاس ان کوضرور آناتھا
مارہی ڈالتے آکرجونہ اچھاکرتے
تونے دعوٰئے خدائی نہ کیاخوب کیا
اے صنم ہم ترے دیدارکوترساکرتے
زندگی فرقتِ دل دارمیںکیااے آسیؔ
مرنہ جاتے جوشبِ ہجرتوہم کیاکرتے
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 394