غزل
پھرلاملائے مجھ کوخداجون پورسے
تقدیرکررہی ہے جداجون پورسے
کس طرح پھررہے گی دل دوستان میںجان
جس روزجائونگامیں چلاجونپورسے
احباب جون پورسے پھروصل ہونصیب
کرتاچلاہوںیہ بھی دعاجون پورسے
بے وصل رہ گیامیں اگرعاشقی بھی کی
دردفراق ساتھ چلاجون پورسے
سونگھ لائیووطن میں بھی زلفِ صنم کی یو
آناکبھی ادھربھی صباجون پورسے
رنہ ضبط صدمۂ ہجرصنم ہوا
کرتاچلامیں آہ وبکاجون پورسے
٭٭٭