قطعہ ٔ تاریخِ وفات محمد ہادی
پسرشیخ عبدالعلی مرحوم
محلہ سیدواڑ ہ غازی پور
ہائے رے ہائے محمد ہادی
غم ترا ہے نمکِ زخم جگر
تھا اجالا وہ اندھیرے گھر کا
سبزہ آغاز جواں رشکِ قمر
کوئی گھر میں نہیں باقی افسوس
اٹھ گئے پہلے ہی سب عم وپدر
مصرعِ سال سنو آسی سے
موت نے حیف مٹایا یہ گھر
۱۲۹۶ھ
دیگر
موئے دوست میرے محمدسعید
نہ پھر ہونے پائی ملاقات ہائے
سوااس کے کیا لکھئے تاریخِ سال
کہ ہیہات ہیہات ہیہات ہائے
قطعۂ تاریخ
شادی ہوئی میرمرتضیٰ کی
اللہ نے یہ دکھائی تاریخ
ساقط جو ہوئے حروفِ علت
تاریخ نکاح پائی تاریخ
۱۲۷۸ھ
٭٭٭