donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aasi Ghazipuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم تو ڈرتے تھے کدھر حکم قضا نے بھیج *

غزل

ہم تو ڈرتے تھے کدھر حکم قضا نے بھیجا
بار ے اے بُت ترے کوچے میں خدا نے بھیجا
تیر ے کوچے میں جسے ہو، ہوسِ حور و قصور
کس جہنم میں اُسے حرص و ہوا نے بھیجا
شام سے تابہ سحر دے کے ڈھئی اُس در پر
مژدہ حسن قبول اپنی دعا نے بھیجا
موقع کسبِ کمالات وہاں کس کو ملا
وہی اچھے جنہیں دنیا میں خدا نے بھیجا
خرقۂ فقر کے رُتبے عُرفا جانتے ہیں
یہ وہ جامہ ہے جسے آل عبا نے بھیجا
عاقبت میں وہ نہیں جن کے فلک پر ہیں دماغ
خاک میں ملنے کو دنیا میں خدا نے بھیجا
آسیؔنامہ سیہ لائق دوزخ بھی نہ تھا
خُلد میں اُلفت شاہِ شہدا نے بھیجا

٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 365