donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aasi Ghazipuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کوچہ ٔ زلفِ صنم میں اہلِ دل جاتے ہی *

غزل

کوچہ ٔ زلفِ صنم میں اہلِ دل جاتے ہیںکیوں
اورجاتے ہیں تودل سی چیز چھوڑآتے ہیں کیوں
شمع کے مانندہے اپنابھی کیاسوزوگداز
صورتِ پروانہ دشمن ہم سے جل جاتے ہیں کیوں
کچھ تصورہے تمہار،یاتمہیں ہرشے میںہو
دیکھئے جوچیزآپ اس میں نظرآتے ہیں کیوں
کوچہ ٔ چاکِ گریباں کوچہ ٔ جاناں نہیں
قطرہ ہائے اشکِ حسرت سرکے بل آتے ہیںکیوں
کوہ کن کہسارمیں،صحرامیںمجنوںہے خراب
چھوڑکرکوچے کوتیرے ٹھوکریںکھاتے ہیں کیوں
مغزِسرِغیب شایدپوست کندہ کہہ دیا
کھال سرمدکی ہماری طرح کچھواتے ہیںکیوں
جھوٹ کیوںکہتاہے اے قاصدکہ وہ آتے نہیں
وہ اگرآتے نہیں ہم آپ میں آتے ہیں کیوں
ضعف کے باعث توہم بسترسے اُٹھ سکتے نہیں
اب کوئی پوچھے کہ دنیاسے اُٹھے جاتے ہیںکیوں
بھاگتاہے ہم کناری سے جووہ دریائے حسن
ہم بسانِ موج دستِ شوق پھیلاتے ہیں کیوں
یاتواہلِ دل سے تھاہردم سوالِ دردِدل
اب ہجوم دردہے دل میں توگھبراتے ہیںکیوں
اُن کی حسرت کے سواہے کون اس میں دوسرا
دل کی خلوت میں بھی وہ عاشق سے شرماتے ہیں کیوں
وعدہ کی شب بھیج دیتے ہیںتصور مانگ کا
جب اُنہیںآنانہیں توراہ دکھلاتے ہیںکیوں
توہی عاشق میںہے یاکچھ محویت ہے عشق کی
ہررگ وپے میںتجھے اے جان ہم پاتے ہیں کیوں
مل چکے اب آکے وہ بچھڑے ہوئے ہوش وحواس
قافلے میںہم جرس کی طرح چلاتے ہیں کیوں
آرزویہ ہے تمہارآنچل آنکھوںسے لگے
کچھ سمجھتے ہوکہ ہم روتے ہوئے آتے ہیں کیوں
روزِبازارِجزاہے اورخالی اپنے ہاتھ
جب سمجھناتھانہ سمجھے آج پچھتاتے ہیں کیوں
جائے حیرت ہے طلسم اتحادِ حُسن وعشق
آئینہ جب دیکھتے ہیں ہم تجھے پاتے ہیںکیوں
پتلیوںپرچاہیے رکھناغمِ دل دارکو
داغ ہائے دل ہمارے آنکھ دکھلاتے ہیں کیوں
عاشقانِ زارپرچشمِ توجہ خیرہے
آپ دامانِ نگہ کانٹوںمیںالجھاتے ہیںکیوں
ہم نے مانادامِ گیسومیںنہیںآسی اسیر
باغ میں نظارہِ سنبل سے گھبراتے ہیںکیوں

٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 370