غزل
کہتے ہوکہ اورکونہ چاہو
معلوم ہواکہ تم خداہو
ہاں واعظواورکونہ چاہو
اپنے دل کے توآشناہو
دل کابھی جوکوئی آشناہو
کیاجانے وہ ہوتے ہوتے کیاہو
رہروجوملے تورہ نماہو
کچھ اورنہ ہوتو نقشِ پاہو
ان سے ملناہوا ہے مشکل
اے وہم عدوترابُراہو
طنے ہیں سجودِ پائے بُت پر
واعظ کوجوکچھ بھی سوجھتاہو
ہمت ہے توراہ مخت صرہے
اے ننگِ طلب بس اُٹھ کھڑاہو
تم اوردعائے مرگِ عاشق
کیاپھروہ مرے جومرچکاہو
نکلاہے کوئی تواُن کے درسے
یارب میراوہ مدعاہو
بدمست پڑاہے محتسب بھی
اے موسمِ گُل ترابُراہو
اللہ رے لذتِ شفاعت
کیاجانوتم اس کوبے گناہو
تدبیرِ خدنگِ جلوہ کیاہے
دل تھامے ہوئے پڑے کراہو
٭٭٭