* قیمت دل کا مجھے اندازہ کچھ ہو تو سہ *
قیمت دل کا مجھے اندازہ کچھ ہو تو سہی
پھر چرا لینا نگاہیں پہلے دیکھو تو سہی
کچھ نظر آتا تو ہے وہم و یقیں کے درمیاں
یہ میرا سایہ ہے یا میں ہو ں بتائو تو سہی
پل رہا ہوں لائق تعبیر شاید کوئی خواب
میری ان اجڑی ہوئی آنکھوں میں جھانکو تو سہی
جز اجل کیا کچھ نہیں ہے اب علاج زندگی
چارہ ساز و غمگسار و منہ سے بولو تو سہی
بند رکھو گے دریچے دل کے یارو کب تلک
کوئی دستک دے رہا ہے اٹھ کے دیکھو تو سہی
٭٭٭
|