* نا شناسی کا ہمیشہ غم رہا *
علیم اللہ حالی
نام: سید علیم اللہ حالی ، ولدیت: سید احمد،تاریخ پیدائش :۱۹۴۱ء ، تعلیم: ایم اے، پی ایچ ۔ڈی، وطن پورنیہ، پتہ: وہائٹ ہائوس کمپائونڈ ، گیا۔۸۲۳۰۰۱، پیشہ :درس و تدریس، تصانیف:1 ۔ سفر جلتے دنوں کا ( شعری مجموعہ)2 ۔ احتساب( تنقیدی مضامین)3 ۔ نخل جنوں ( شعری مجموعہ)4 ۔ اعتبار( تنقیدی مجموعہ ) 5 ۔ ہم مسافر جہاں جہاں گزرے(سفر نامہ) 6 ۔ شاخیں (نثری تحریر)
نا شناسی کا ہمیشہ غم رہا
آئینہ بھی اپنا نا محرم رہا
آگ ہے اس پر ہے یہ بے شعلگی
اپنے جلنے کا عجب عالم رہا
میں بھی سیلِ آرزو میں بہہ گیا
وہ بھی غر ق گریۂ شبنم رہا
ہم گرے بھی توانا کے غار میں
ٹوٹنے پر بھی وہی دم خم رہا
چاندنی سڑکوں پہ آوارہ پھری
بند گھر میں ظلمتوں کا غم رہا
اب ہے حالیؔ بے نیازی کا خلا
|