donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پڑھوں اس کو تمہارے واسطے کیا کیا ل *
غزل

پڑھوں اس کو تمہارے واسطے کیا کیا لکھا میں نے
کتاب دل لکھی اک دفتر معنی لکھا میں نے

رعایت لفظ ومعنی کی نہ ہو تو شعر مہمل ہے
وہاںساحل بھی دیکھو گے جہاں دریا لکھا میں نے

مرے اشعار میں منظر کشی بھی ہے ظرافت بھی
قلم نے کھینچ دی تصویر جو خاکہ لکھا میں نے

ہر اک برننگ ٹاپک، پر لکھا میرے سوا کس نے؟
جو لکھا وہ بہ رنگِ آتش صحرا لکھا میں نے

زبان سادہ میں رنگینیاں رکھ دیں سیاست کی
مزہ آنے لگا دونوں کو جب یکجا لکھا میں نے

شگفتہ طبع ہوں ہر رنگ ہے باغ وبہار اپنا
ہر اک مضمون خار وگل تروتازہ لکھا میں نے

مرے اشعار میں ہے جا بجا آہنگ صائب بھی
دلیل اس کی وہیں لکھ دی جہاں دعویٰ لکھا میں نے

مرے اشعار میں ہے بلبل شیراز کا نغمہ
بہت رنگیں لکھا لیکن بہت سادہ لکھا میں نے

مخالف میرے کہتے ہیں کہ میں ہزال وپاجی، ہوں
اسے سفلہ، لکھا میں نے اسے غنڈہ، لکھا میں نے

حقیقت اس میں صرف اتنی سی ہے اے دوستوں سن لو
جو بے ہودہ تھا اس موذی کو بے ہودہ لکھا میں نے

مگر جو لوگ اچھے ہیں بڑھایا حوصلہ ان کا 
ببانگ صور اسرافیل انہیں اچھا لکھا میں نے

وہیں ’ماضی‘ سے جوڑا ذہن کا ٹوٹا ہوا رشتہ
اگر’امروز‘ کو وابستہ ء فردا، لکھا میں نے

مدد مانگی خدا سے اور ہر مضمون کو واقف
قلم برداشتہ لکھتا ہوں برجستہ لکھا میں نے
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 300