donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لطفِ ستم ہے قتل مکرر ہے واہ واہ *
غزل

لطفِ ستم ہے قتل مکرر ہے واہ واہ
میرے گلے پہ آپ کا خنجر ہے واہ واہ

آئے ہیں آپ زلف پریشاں کئے ہوئے
گیسوئے انقلاب معطر ہے واہ واہ

کرتے ہیں آپ’غولِ بیاباں، کی رہبری
شیطاں بھی جس کو دیکھ کے ششدر ہے واہ واہ

مستقبل قریب، سے ،ماضی، بعید ہے
دنیا ئے حال، برصف محشر ہے واہ واہ

آئین عدل، عضو معطل ہے آج کل
لے دے کے ساری بات برابر ہے واہ واہ

ہے آمد بہار میں آورد نوبہ نو
باد نسیم تابع صر صر ہے واہ واہ

دیوانہ جوش میں ہے نہ فرزانہ ہوش میں
دونوں کے سر میں قلب مکرر ہے واہ واہ

خالی تھا جام اور پئے جاتے تھے جگر
تصویر حال وجد کا منظر ہے واہ واہ

اس کے بغیر چل نہ سکی گفتگو ئے حق
غالب ہیں اور بادہ و سا غر ہے واہ واہ
واقف نئی زمین اچھوتی ردیف ہے
ہر شعر میں یہ دیکھئے کیونکر ہے واہ واہ
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 301