donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ’غنڈوں‘ کو انگلیوں سے اشارہ کرے کوئ *
غزل

’غنڈوں‘ کو انگلیوں سے اشارہ کرے کوئی
سارا’پلان‘ ان کو بتایا کرے کوئی

بجلی کی طرح’چرخ‘ پہ چمکا کرے کوئی
بادل کی طرح’جلسہ‘ میں گرجا کرے کوئی

ساقی اگر ہو دشمن ایمان وآگہی
کم ظرفی خیال گوارا کرے کوئی

جب ہاتھ آگئی ہے سیاست کی ڈگڈگی
’بندر‘ کی طرح سب کو نچایا کرے کوئی

فرد حساب جرم تمنا نہ مل سکی
کیوں بار بار اس کا تقاضا کرے کوئی

ہر ایک ذی خیال ہے خنجر لئے ہوئے 
کس کس حرامزادے کا شکوہ کرے کوئی

دیتا ہے ملک’دعوت نظارہ فساد‘
آنکھوں کو اپنی محو تماشا کرے کوئی

’سنگم‘ کی سرخیاں ہیں شہیدوں کی داستاں
افسانہ حیات سنایا کرے کوئی

ترتیب نفس ہائے مظالم ضرور ہے
فوراً پریس رپورٹ مہیا کرے کوئی

جوتو نے ان کے کانوں میں چپکے سے کہہ دیا
اب پھر کہیں نہ وعدۂ فردا کرے کوئی

مجنوں کا ووٹ کیا ہے؟ ملے گا مگر ہے شرط
حاصل مقام ناقہ لیلیٰ کرے کوئی

اکتا گئی ہے اپنی طبیعت خدا گواہ
کب تک بتوں کے سامنے سجدہ کرے کوئی

واقف زمین حضرت غالب ہے فیض بخش
ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 306