donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اچھی نہیں ہمیشہ حقیقت کی بات چیت *
غزل

اچھی نہیں ہمیشہ حقیقت کی بات چیت
کرتے ہیں لوگ اس سے شرارت کی بات چیت

مومن ہلاک لذت افطار ہو گیا
لیکن زباں پہ اس کی ہے جنت کی بات چیت
وہ آئے جب تو بحث کا نقشہ بدل گیا
کل سے چھڑی ہوئی تھی حماقت کی بات چیت

ہر روزہ دار مفتی اسلام ہوگیا
ہر مسئلہ میں کرتا ہے جنت کی بات چیت

روزہ میں کھل کے ہوتی ہے دو مفتیوں میں جنگ
اور اس کے بعد صاف جہالت کی بات چیت
 
کرتے ہیں ضبط غصہ کو دونوں بجبر وقہر
رہ جاتی ہے ادھوری شجاعت کی بات چیت

مغرب کے بعد چھڑتی ہے پھر ٹھنڈی ٹھنڈی جنگ
ہوتی ہے سرد سرد امامت کی بات چیت

ایسے بھی خال خال ہیں جن سے اگر ملو
کرتے ہیں کچھ شگفتہ طبیعت کی بات چیت

رکھتے ہیں وہ بلندئ گفتار فطرتاً
شکوے کا شائبہ نہ شکایت کی بات چیت

دشمن کے نام کو بھی وہ لیتے ہیں اس طرح
اڑ جاتی ہے ہوا میں عداوت کی بات چیت

اور ایسے روزہ دار بھی ملتے ہیں صبح وشام
ہوتی ہے جن کے انس میں وحشت کی بات چیت

ذکر عذاب قبر زباں پر ہے رات دن
ملتے ہی چھیڑتے ہیں قیامت کی بات چیت
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330