donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* الیلیٰ کرے گی زلف پریشاں اِدھر اُž *
غزل

الیلیٰ کرے گی زلف پریشاں اِدھر اُدھر
مجنوں بھی ہوگا چاک گریباں اِدھر اُدھر

کھاتے پھریں گے لوگ، سویاں اِدھر اُدھر
ملتے پھریں گے عید مسلماں اِدھر اُدھر

شاعر غریب ہوں گے غزل خواں اِدھر اُدھر
لیڈر بھی ہوں گے قوم پہ قرباں اِدھر اُدھر

کرتے پھریں گے لو کے تھپیڑوں کا سامنا
مارے پھریں گے کودک ناداں اِدھر اُدھر

قطرہ جو بن کے قطرہ ناچیز رہ گیا
بر پا کرے گا جوش میں طوفاں اِدھر اُدھر

ہوگی دراز آنکھ مچولی کی داستاں
لوفر جو ہوں گے سلسلہ جنباں اِدھر اُدھر

بو موتئے کی آئے گی موتی کے ہار سے
وہ گل جو ہوگا سرو خراماں اِدھر اُدھر
ابلیس ہوگا مست مئے جام حریت
ننگا پھرے گا لشکر شیطاں اِدھر اُدھر

نطشے کی روح ہوگی سپرمین شب کے ساتھ
ہوگا خودی کا مرغ پریشاں اِدھر اُدھر

ایک غنڈے کو کہا میں نے ابے الو ہے تو
ہنس کے بولا جا ادھر جا شاعر اردو ہے تو

میں نے پوچھا شاعر اردو کوئی گالی ہے کیا؟
ہنس کے بولا اور اس کا منصب عالی ہے کیا؟

آستیں میں نے چڑھائی اور چڑھا کر رہ گیا
میرے اس غصہ پہ غنڈا مسکرا کررہ گیا

وہ اٹھا ہوٹل سے اور مجھ کو کیا جھک کر سلام
زیر لب میں نے کہا جا دور ہو ولدالحرام

وہ گیا مردود بیڑی اپنی سلگا تا ہوا
اور واقف آرٹ کی تازہ غزل گاتا ہوا

(بشکریہ لطف ستم مرتبین سید جاوید حسن،زیبا تبسم)

+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327