donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Allama Fazal Imam Waqif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* متاعِ لذتِ انوارِ ایمانی نہیں جات *
غزل

متاعِ لذتِ انوارِ ایمانی نہیں جاتی
جو دولت ہو عطائے شاہِ جیلانی نہیں جاتی

سخاوت ان کی فطرت ہے، کرم ہے مشغلہ ان کا
ازل سے عادت محبوب سبحانی نہیں جاتی

زمانہ پر ہے احسانِ ولایت پیر پیراں کا
صبا لے کر کہاں پیغام روحانی نہیں جاتی

سیہ بختی میں دیکھو غوث اعظم المدد، کہہ کر
مٹائی کس طرح تحریر پیشانی نہیں جاتی

صدائے غیب بن جاتا ہے جس پر ہو کرم ان کا
مگر یہ لطف ہے آواز پہچانی نہیں جاتی

مریدی لاتخف تفسیر لاخوف علیہم، ہے
نظر کیوں جانب آیات قرآنی نہیں جاتی
خدا شاہد ہے کیا تفسیر ہے یجبکم اللہ کی
دلوں سے الفتِ محبوب سبحانی نہیں جاتی

سن اے نازِ غلامی تیرے آقا کا پیام آیا
تری شاہی بھی ہے جب میری سلطانی نہیں جاتی

عجب شئے ہے جبیں منکر ین غوث اعظم بھی
کہ سجدے سرنگوں ہیں دل کی ویرانی نہیں جاتی

کرم واقف پہ ہے جد کریم شاہ جیلاں کا
سمجھتے ہیں مگر یاروں کی ندانی نہیں جاتی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 332