donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Baqar Abbas Faez
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ٹوٹی تھی میری نیند اگر تم کو کیا خب *
غزل 

ٹوٹی تھی میری نیند اگر تم کو کیا خبر
بجتے رہے ہوا سے جو در تم کو کیا خبر
غیروں کا ہاتھ تھام کے ایسے گئے کہ میں
بھولا ہوا ہوں اپنا ہی گھر تم کو کیا خبر
گلشن جو کبھی تھا مرا ویران ہوگیا
دشوار زیست کا ہے سفر تم کو کیا خبر
دل جانتا ہے دور بہت ہم سے ہو مگر
کرتے ہیں یاد شام و سحر تم کو کیا خبر
اُترے گا جب نشہ تو سنبھل نہ سکو گے پھر
پائو گے تنہا خود کو مگر تم کو کیاخبر
نکلا ہوں شہر سے میں وفا کی تلاش میں
ہوگا کہاں کہاں سے گزر تم کو کیا خبر
تم کو تو راس آگئی راحت کی زندگی
فائیز ہوا ہے خاک بسر تم کو کیا خبر
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353