donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dipti Mishra
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تمہیں کس نے کہا تھا تم مجھے چاہو بت *
غزل

تمہیں کس نے کہا تھا تم مجھے چاہو بتائو تو
جو دم بھرتے ہو چاہت کا تو پھر اُس کو نبھائو تو

دیئے جاتے ہو یہ دھمکی گیا تو پھر نہ آئوں گا
کہاں سے آئوگے ، پہلے مری دنیا سے جائو تو

مری چاہت بھی ہے تم کو اور اپنا گھر بھی پیارا ہے
نپٹ لوں گی میں ہر غم سے ، تم اپنا گھر بچائو تو

تمہارے سچ کی سچائی پہ میں قربان ہوجائوں
پر اپنا سچ بیاں کرنے کی تم ہمت جٹائو تو

فقط ان بددعائوں سے بُرا میرا کہاں ہوگا
مجھے برباد کرنے کا ذرا بیڑا اٹھائو تو

دپتی مشرا

405, Citizen Society
Lokhandwala Comp.
Andheri (W)
Mumbai-400053
Mob: 9821338935
diptiyana@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 616