donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farida Lakhani Farah
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُن کا لہجہ رباب سے بڑھ کر *
غزل

اُن کا لہجہ رباب سے بڑھ کر
ہر ادا ہے شباب سے بڑھ کر

یوں تو معصوم ہیں بہت لیکن
شوخیاں ہیں عذاب سے بڑھ کر

عارضوں پر ہے شام کی سرخی
ہونٹ اُن کے گلاب سے بڑھ کر

دل کے شیشے میں اور کیا ہوگا
اُس حسیں ماہتاب سے بڑھ کر

وہ جو اُس کے بِنا گزاری ہے
زندگی تھی عذاب سے بڑھ کر

اُن کی چپ میں ہزار قصے ہیں
خامشی تھی کتاب سے بڑھ کر

کہہ دو اُن سے فرح نہیں کوئی
دل میں میرے جناب سے بڑھ کر

فریدہ لاکھانی فرح

Sidni
(Austrelia)
Mob: xxxxxxxxxx
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 335