donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Firaq Gorakhpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سب سے چھپ چھپ کے فراق تم پہروں پہرو *
غزل

سب سے چھپ چھپ کے فراق تم پہروں پہروں رئوہو
وہ بھی کوئی ہمیں جیسا ہے کیا تم اس میں دیکھو ہو
جن کو اتنا یاد کرو ہو چلتے پھر تے سائے تھے
ان کو مٹے تو مدت گذری نام ونشاں کیا پوچھو ہو
جانے بھی دو نام کسی کا آگیا باتوں باتوں میں
ایسی بھی کیا چپ لگ جانا کچھ تو کہو کیا سوچو ہو
کیا غم دوراں کی پرچھائیں تم پر بھی پڑجائے ہے
کیا یاد آجائے ہے یکا یک کیوں اداس ہو جائو ہو
اتنی وحشت اتنی وحشت صدقے اچھی آنکھوں کے
تم نہ ہرن ہو میں نہ شکاری دورا تنا کیوں بھاگو ہو
میرے نغمے کس کیلئے ہیں خود مجھ کو معلوم نہیں 
کبھی نہ پوچھو یہ شاعر سے تم کس کا گن گائو ہو
پلکیں بند السائی زلفیں نرم سیج پر بکھری ہوئی
ہونٹوں پراک موج تبسم سوئو ہو یا جاگو ہو
چپ چپ سی ہے فضائے محبت کچھ نہ کہے ہے خلوت راز
نرم اشاروں سے آنکھوں کے بات کہاں پہنچائو ہو
چاند ستاروں تک ہو آنا دنیا بھر کو مبارک ہو
تم تو فراق جی بیٹھے ہی بیٹھے دور دور ہو آئو ہو
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 381