* وہ ضرور مجھ سے ملا حسنؔ، مگر اک لبا *
غزل
٭…حسن نعیم
وہ ضرور مجھ سے ملا حسنؔ، مگر اک لباس حجاب میں
کبھی چاند بن کے سر فلک، کبھی نور بن کے سراب میں
مجھے کوئی بنائے کیا، کوئی کیسے پاس وفا کرے
نہ قیام مجلس یارمیں نہ قرار خیمہ خواب میں
مری آرزو میں فسانہ خواں ، مری جستجو میں سخنوراں
مجھے ڈھونڈتے تھے ورق ورق، میں چھپا تھا روحِ کتاب میں
کسی آب جو کی تلاش میں، مجھے دشت دشت ہے گھومنا
جسے گل کا سایہ ملا نہ ہو، رہے جا کے شہر گلاب میں
کسے ہوش میں ہو گماں ابھی، کہ ہمیں ہیں شاہ
***** |