donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hasan Nayeem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کوئی تو رشک و رقابت کا قاعدہ ہوگا *
حسن نعیم

نام:سید شاہ حسن نعیم، ولدیت: سید محمد نعیم۔ تاریخ پیدائش: ۱۹۲۸ئ: تعلیم: بی ایس سی۔وطن۔ شیخ پورہ ، بہارپتہ: ۔پیشہ۔ سرکاری ملازمت ۔تصانیف:1 ۔ اشعار2 ۔غزل نامہ(ہندی)3 ۔ دبستان 

کوئی تو رشک و رقابت کا قاعدہ ہوگا
مرے حبیب کا بھی جس میں فائدہ ہوگا
یہ کون پوچھے رسولوں سے کیوں ہے سچ رسوا
خدا سے کوئی تو ان کا معاہدہ ہوگا
شہید ہوگی نہ سیفِ ستم سے جاں اپنی
ہر اک نفس سرِ مقتل مجاہدہ ہوگا
الگ ہوئے بھی اگر تم کسی بہانے سے 
مراوجود نہ تم سے علاحدہ ہوگا
مجھے نعیمؔ خبر ہے گئے جو اس در تک
گلے کا طوق کوئی حکم عائدہ ہوگا
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 359