* مجھے جس دم خیال نرگسِ مستانہ آتا ہ *
مجھے جس دم خیال نرگسِ مستانہ آتا ہے
بڑی مشکل سے قابو میں دل دیوانہ آتا ہے
حواس آئے ہوئے پھر کھو دئیے لیلیٰ نے مجنوں کے
یہ کہنا تازیانہ تھا مرا دیوانہ آتا ہے
کوئی ساغر بکف ہے کوئی محوِ چشم ساقی ہے
ہمارے ہاتھ دیکھیں کونسا پیمانہ آتا ہے
مشیت جب یونہیں ٹھہری تو میری کیا خطا ناصح
حرم کو ڈھونڈتا ہوں سامنے بتخانہ آتا ہے
٭٭٭
|