* وہ سرکاری شفا خانے سے نکلا تھا *
(کوثر صدیقی( بھوپال
پہلا منظر:
وہ سرکاری شفا خانے سے نکلا تھا
لگا تھا شہر میں کرفیو
وہاں دروازے پر موجود
فوجی سے کہا اس نے
پڑی ہے تین دن سے
لاش ماں کی مردہ خانے میں
اسے گھر لے کے جانا ہے
کفن مل جائے تو تدفین کرنا ہے
دوسرا منظر:
خبر دو روز بعد اخبار میں آئی
شفا خانے پہ پہرا دیتے فوجی سے
ہوئی مڈ بھیڑ میں
فوجی نے اک مطلوب
دہشت گرد کو مارا
٭٭٭
|