donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Khalid Malik Sahil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تقدیر کے دربار میں القاب پڑے تھے *
تقدیر کے دربار میں القاب پڑے تھے
ہم لوگ مگر خواب میں بے خواب پڑے تھے
 
 
یخ بستہ ہواؤں میں تھی خاموش حقیقت
ہم سوچ کی دہلیز پہ بیتاب پڑے تھے
 
 
تصویر تھی احساس کی تحریر ہوا کی
صحرا میں ترے عکس کے گرداب پڑے تھے
 
 
کل رات میں جس راہ سے گھر لوٹ کے آیا
اُس راہ میں بکھرے ہوئے کچھ خواب پڑے تھے
 
 
وہ پھول جنھیں آپ نے دیکھا تھا ادا سے
اجڑے ہوئے موسم میں بھی شاداب پڑے تھے
 
 
پچیس برس بعد اُسے دیکھ کے سوچا
اک قطرہء کم ذات میں غرقاب پڑے تھے
 
 
ہم لوگ تو اخلاق بھی رد آئے ہیں ساحلؔ
ردّی کے اُسی ڈھیر میں آداب پڑے تھے
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 334