donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mazhar Imam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل اکیلا ہے بہت لالئہ صحرا کی طرح *
دل اکیلا ہے بہت لالئہ صحرا کی طرح
تم نے بھی چھوڑ دیا ہے مجھے دنیا کی طرح

چھوڑ کے جاؤ نہ یوں عہدِ گریزاں کی طرح
بن کے امید رہو وعدئہ فردا کی طرح

تم ہوا ہو بکھیرو مجھے ساحل ساحل
موجِ مے ہو تو بہا دو مجھے دریا کی طرح

پاس رہتے ہو تو آتا ہے جدائی کا خیال
تم میرے دل میں ہو اندیشئہ فردا کی طرخ

بیچ میں کچھ تو راہ و رسمِ تعلق رکھو
اجنبی یوں نہیں ملتے ہیں شناسا کی طرح
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 380