* لالچ نہیں زیادہ کی‘ رزق حلال دے *
غزل
لالچ نہیں زیادہ کی‘ رزق حلال دے
یا رب میرے نصیب کا جھولی میں ڈال دے
ننھے سے ایک بچے نے تتلا کے یہ کہا
میں لڑکھڑا رہا ہوں کوئی تو سنبھال دے
تارے وہ توڑ لانے کی کوشش میں ہے لگا
ضد پہ اگر وہ آئے سمندر کھنگال دے
تقسیم گھر کو کرنے سے پہلے یہ سوچ لو
ایسا نہ ہو بوڑھاپے میں بیٹا نکال دے
اک اک قدم اٹھائو معین پھونک پھونک کر
وہ کام مت کرو جو مصیبت میں ڈال دے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭
|