* میرے بغیر نہ کہیں رہ پائیے گا آپ *
غزل
میرے بغیر نہ کہیں رہ پائیے گا آپ
دامن چھڑا کے مجھ سے کہاں جائیے گا آپ
جانا ہے جائیے مجھے شکوہ نہیں کوئی
میں جانتا ہوں کہ بہت پچھتائیے گا آپ
آئے گی یاد جب مری تنہائی میں کبھی
قابو میں اپنے دل کو نہیں کرپائیے گا آپ
نفرت کی آگ آج ہے ہر شہرمیں لگی
اتنا سکون اور کہاں پائیے گا آپ
مثل معینؔ آپ بھی جیون گزارئیے
نہ مانئے گا بات تو پچھتائیے گا آپ
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|