* چین سکوں سب چھین لیا اور جینا بھی د *
غزل
چین سکوں سب چھین لیا اور جینا بھی دشوار کیا
توڑکے دل وہ ہنستا ہے‘ میں نے جس سے پیار کیا
آنکھوں کی نیندیں بھی اڑگئیں بڑھ گئی بے حد بے چینی
نیچی نظروں سے ظالم نے ایسا مجھ پہ وار کیا
ہوگئی پل میں ایسی صورت‘ ٹوٹ گئی برسوں کی محبت
معمولی سی بات پہ اس نے‘ اس طرح تکرار کیا
رنج و الم کے اس موسم میں کیا اس سے دیدار کریں
جس ظلم نے پیار جتا کے رسوا سر بازار کیا
ٹوٹے دل پہ پھینک کے پتھر پھیر لیا منہ اس نے ہنس کر
ہرجائی سے تنہائی میں پیار کا جب اظہار کیا
دیکھو معینؔ اب میری حالت کیسی محبت کیسی چاہت
میں نے جہاں اقرار کیا اس نے وہاں انکار کیا
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
***** |