* ذرہ ذرہ عرش دیکھو منور ہے *
نعت شریف
ذرہ ذرہ عرش دیکھو منور ہے
رات ہے معراج کی‘ پرکیف منظر ہے
صاحب ایمان ہوں میں‘ اس لئے ہردم
احمد مختارؐ کا ‘ کلمہ لبوں پر ہے
آگیا سورج پلٹ کے جیسے ہی انگلی اٹھی
معجزہ یہ آپؐـ کا محبوب داور ہے
روضہ خیرالوریٰؐ پہ اک دفعہ جو بھی گیا
بلیقیں جاگا وہاں اس کا مقدر ہے
دیکھ کر یہ معجزہ بوجہل گھبرانے لگا
پڑھ رہا کلمہ ادب سے دیکھو پتھر ہے
دور کردیجئے خدا کے واسطے ہے التجا
یا نبی رنج و الم کا بوجھ مجھ پر ہے
دیکھتے ہی آئینہ کہنے لگا یہ دل میرا
آئینہ میں جلوہ نما خود آئینہ گر ہے
ہے اگر کعبہ میں گھراللہ کا سن لو
تو مدینہ میں میرے سرکارؐ کا گھر ہے
واقعی کل انبیاء میں جان لو تم اے معینؔ
مرتبہ سرکارؐ کا بالا و برتر ہے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
****
|