* بگڑی مری بنایئے سلطان مدینہ *
سلطان مدینہ
بگڑی مری بنایئے سلطان مدینہ
غم سے مجھے چھڑائیے سلطان مدینہ
آنکھیں ترستی ہیں مری دیدار کے لئے
جلوہ ذرا دکھایئے سلطان مدینہ
منجدھار میں ہے مری کشتی پھنسی ہوئی
ساحل پہ اس کو لایئے سلطان مدینہ
رنج و الم کی بھیڑ میں کب سے ہوں مبتلا
آفت سے اب بچایئے سلطان مدینہ
حسرت ہے جاکے دیکھوں میں روضہ کو آپ کے
ارمان دل مٹایئے سلطان مدینہ
اپنے معینؔ کو بھی اب اللہ کے واسطے
دربار میں بلایئے سلطان مدینہ
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
****
|