donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moin Giridihvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مدینہ جائیں گے *
مدینہ جائیں گے

چھوڑ کے اب گھربار مدینہ جائیں گے 
سوچا ہے اس بار مدینہ جائیں گے 

نور خدا کے نورانی اس روضے کا
کرنے کو دیدار مدینہ جائیں گے

انشاء اللہ حج کا مہینہ آتے ہی
ہوکے ہم تیار مدینہ جائیں گے

در پہ یقین ہے سرکار دوعالم کے 
ہوگا بیڑا پار مدینہ جائیں گے

سننے والا کوئی نہیں ہے دکھ میرا
سن لیں گے سرکار مدینہ جائیں گے

ہند نگر میں اب تو مرا اے لوگو
جینا ہے دشوار مدینہ جائیں گے

مجھ کو معینؔ اب جانے دو تم مت روکو
آقا کے دربار مدینہ جائیں گے 

معین گریڈیہوی

Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 368