|
* سرکار ؐ کی گلیوں میں *
سرکار ؐ کی گلیوں میں
جینے کی تمنا ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
مرنے کا ارادہ ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
روکے گا زمانہ کیا جائوں گا ضرور اک دن
اللہ نے بلایا ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
جس سمت نظر جائے انوار کی بارش ہے
جنت کا نظارہ ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
دیکھوں گا میں طیبہ کے دلکش وہ مناظر سب
رحمت جو برستا ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
ڈوبے ہوئے ہیں ہم بھی آقا کی محبت میں
میرا بھی بسیراہے سرکارؐ کی گلیوں میں
ہر ذرے میں دیکھو تو توحید کے نغمے ہیں
چمکا ہوا تارا ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
تقدیر معینؔ جاکے بگڑی تو بنا لینا
قسمت یہ سنور تی ہے سرکارؐ کی گلیوں میں
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|
|