* اللہ کی رضا ہے یہ اللہ کی شان ہے *
نعت
اللہ کی رضا ہے یہ اللہ کی شان ہے
سلطان دوجہان کا رتبہ مہان ہے
قول نبی پہ جس نے گزاری ہے زندگی
جنت میں اس نے اپنا بنایا مکان ہے
کلمہ پڑھاکے شان سے کنکر کو دیکھئے
بوجہل کا حضورــ نے توڑا گمان ہے
دوزخ کی آگ اس کو جلائے گی نہ کبھی
قول رسول پاک پہ جس کا دھیان ہے
تاریکیوں کا اب کہیں نام و نشاں نہیں
فیضان مصطفٰے سے جگمگ جہان ہے
سرکار دوجہان کی عظمت نہ پوچھئے
ان کے کرم سے آگئی مردے میں جان ہے
دل سے غلام آقاکا جو ہو گیا معینؔ
اس پہ خدا ئے تعالیٰ بڑا مہر بان ہے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|