* محمد کے مدینے میں اگر قسمت سے جاتے *
نعت شریف
محمد کے مدینے میں اگر قسمت سے جاتے ہم
تو ان کے درپہ مرجاتے مگر واپس نہ آتے ہم
مصیبت دور ہو جاتی میرا ایمان کہتا ہے
اٹھاکے دھول طیبہ کی جو ماتھے پہ لگاتے ہم
نہ رکھتے اپنوں سے مطلب نہ کرتے دنیا کی چاہت
حسیں روضے کی جالی چوم کے قسمت جگاتے ہم
رہائی مجھ کو مل جاتی یقینا کل بلائوں سے
خدا کے نور کوجس وقت اپنا دکھ سناتے ہم
مرے بے دل کو مل جاتا معینؔ اس دم
زمیں دو گز اگر طیبہ کی جو قسمت سے پاتے ہم
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|