* حدیث اللہ اللہ قرآن اللہ اللہ *
اللہ اللہ
حدیث اللہ اللہ قرآن اللہ اللہ
مرے مصطفے کی ہے شان اللہ اللہ
پڑھوں جب بھی کلمہ تو فضل خدا سے
معطر ہو میری زبان اللہ اللہ
حلیمہ کے پیارے محمد کے دم سے
ہے روشن یہ دونوں جہان اللہ اللہ
بہت فخر تھا بو جہل کو بھی سچ ہے
مگر اس کا ٹوٹا گمان اللہ اللہ
بفیض شہہ انبیا دیکھو لوگو
ہے جگمگ ہمارا مکان اللہ اللہ
گیا جو بھی پیارے محمدؐکے درپہ
ہوا پل میں وہ کامران اللہ اللہ
ہوتی ہے نہ ہوگی مثال اس کی کوئی
بلال حزیں کی اذان اللہ اللہ
تمنا ہے لب پہ ہو کلمہ نبی کا
معین جب بھی نکلے یہ جان اللہ اللہ
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|