* پڑھو صل علیٰ نورالعلیؐ تشریف لائے *
نعت شریف
پڑھو صل علیٰ نورالعلیؐ تشریف لائے ہیں
مجسم نور بن کے مصطفیٰ ؐ تشریف لائے ہیں
خدا کی رحمتیں لے کے جہاں میں رحمت عالمــؐ
مٹانے رنج و غم کو باخدا تشریف لائے ہیں
محمدؐ آتے نہ گر تو یہ دنیا بھی نہیں ہوتی
امیں بن کے جہاں کے پیشوا تشریف لائے ہیں
حلیمہ نے کہاکہ ماشاء اللہ نور حق تعالیٰ
تری گودی میں دیکھو آمنہ تشریف لائے ہیں
پڑی تھی کھیتی جو بنجر ہوئی پل بھر میں وہ روشن
حلیمہ دائی کے گھر مجتبیٰ تشریف لائے ہیں
’’خدا کے نور جب پیدا ہوئے تو دونوں عالم میں‘‘
صداگونجی محمد مصطفیٰؐ تشریف لائے ہیں
معین اب کیا کروں توصیف سرکار دو عالمؐ کی
جہاں میں لے کے وہ نوری ضیا تشریف لائے ہیں
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭
|